میکسیکو اور امریکا نے سرحدی سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور امیگریشن سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے
میکسیکو اور امریکا کا سکیورٹی اور امیگریشن تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔10جون (اے پی پی):میکسیکو اور امریکا نے سرحدی سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور امیگریشن سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو نے بتایا کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی ورکنگ گروپس جمعہ کے روز میکسیکو سٹی میں ملاقات کریں گے، جہاں سرحدی سیکیورٹی، فینٹانائل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر براہ راست ملاقات کے انتظامات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مذاکرات میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔








