آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ملک کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
آسٹریلیا کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش، مستقل جنگ بندی پر زور

مزید خبریں
میلبورن۔10جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ملک کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ میلبورن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ خطے میں جاری تنازع میں کمی آئے اور مستقل جنگ بندی تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ صرف جنگ کے انسانی اثرات پر تشویش ہے بلکہ اس کے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات بھی باعثِ فکر ہیں، جو ان کے مطابق پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے اور مزید خراب ہو سکتے ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے زور دیا ہے کہ عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی طرف واپس آنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔








