یمن کا سعودی پروگرام کے ساتھ 150 ملین ڈالر کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یمن کا سعودی پروگرام کے ساتھ 150 ملین ڈالر کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
ریاض ۔10جون (اے پی پی):یمن کا سعودی پروگرام کے ساتھ 150 ملین ڈالر کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یمن کے وزیر بجلی عدنان محمد عمر الکاف نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی پروگرام توانائی کے شعبے کی معاونت کے لیے گذشتہ کئی برسوں سے مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کا بحران گذشتہ کئی برسوں سے تمام صوبوں میں مسلسل جاری ہے۔یمن کی وزارت بجلی و توانائی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ایندھن کی اضافی مقدار کو یقینی بنانے پر کام کیا ہے تاکہ بجلی پیدا کرنے والے سٹیشنوں کی مسلسل فعالیت اور سنہ 2026ء کے آخر تک بجلی کی سروس کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔








