آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل موثر انداز میں جاری ہے۔
لاہو ر، آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل جاری

مزید خبریں
لاہور۔10جون (اے پی پی):آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل موثر انداز میں جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی53 ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے جبکہ تمام ضلعی پولیس افسران موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لیے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کمپلینٹ سنٹر پر مقدمات کے اندراج سے متعلق25 ہزار61 اور سست تفتیش سے متعلق12 ہزار796 شکایات کو حل کیا گیا۔ پولیس سروسز سے متعلق3 ہزار884 جبکہ محکمانہ اور دیگر نوعیت کی11 ہزار834 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق2 ہزار 859، ریکوری سے متعلق4 ہزار524 اور ناقص تفتیش سے متعلق2 ہزار627 شکایات نمٹائی گئیں۔ مزید برآں جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق1 ہزار321 اور تبدیلیِ تفتیش سے متعلق897 شکایات بھی حل کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں پر زور دیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787 سے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔








