وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا حسن خیل میں دہشت گرد حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پشاورحسن خیل میں دہشت گرد حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پشاورحسن خیل میں دہشت گرد حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔تر جمان وزیر اعلی ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، شہداکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے شہداکے درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔