ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات محب اللہ خان یوسفزئی سےشہریوں نے ان کےدفتر میں ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات سے شہریوں کی ملاقاتیں،مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات محب اللہ خان یوسفزئی سےشہریوں نے ان کےدفتر میں ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق محب اللہ خان یوسفزئی نے عوامی مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں انہوں نے دودھ و دہی ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کے تعین، عوامی مفاد کے تحفظ اور مارکیٹ میں مناسب قیمتوں پر دستیابی سے متعلق امور بارے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ سوات عوامی خدمت، شفافیت اور بہتر گورننس کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل ہوں اور انہیں بہترین سہولیات میسر آ سکیں ۔








