ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اجلاس، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے بھی ملاقاتیں

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے ڈینگی فوکل پرسن نے ڈینگی اور ملیریا کی موجودہ صورتحال، انسدادی اقدامات اور آگاہی مہم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی

بٹگرام۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے ڈینگی فوکل پرسن نے ڈینگی اور ملیریا کی موجودہ صورتحال، انسدادی اقدامات اور آگاہی مہم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ضلع میں زرعی سرگرمیوں، کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور محکمہ زراعت کی جاری منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بھی ملاقات کی اور ضلع میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی سرگرمیوں اور محکمہ کھیل کے جاری پروگراموں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود، صحت عامہ، زرعی ترقی اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور محکموں کے مابین موثر رابطہ یقینی بنایا جائے، ضلع کے لوگوں کو مختلف شعبوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔