ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی سربراہی میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
تھرپارکر میں محرم الحرام کے دوران امن امان کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
تھرپارکر ۔ 10 جون (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی سربراہی میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، ماتمی جلوسز، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ محرم الحرام میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے- محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے








