بنوں کے تھانہ غوریوالہ نے بدھ کے روز شمشی خیل اور تھانہ ڈومیل کے سرحدی علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے6 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
بنوں کی غوریوالہ پولیس کا سرچ آپریشن،6مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):بنوں کے تھانہ غوریوالہ نے بدھ کے روز شمشی خیل اور تھانہ ڈومیل کے سرحدی علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے6 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شمشی خیل اور تھانہ ڈومیل کے سرحدی علاقوں میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ گشت اور ناکہ بندیوں کے دوران تین اشتہاری مجرمان اور ایک منشیات فروش سمیت چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 110 گرام چرس اور تین پستول برآمد ہوئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔








