لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف چیئرمین نادرا سمیت دیگر فریقوں سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ،شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پرنادرا و دیگر فریقوں سے جواب طلب

مزید خبریں
لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف چیئرمین نادرا سمیت دیگر فریقوں سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے سید مسرت علی حسن طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق نادرا حکام نے اس کا شناختی کارڈ بلاک کر رکھا ہے لیکن اس کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔








