لاہور ہائیکورٹ،زرعی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ،زرعی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے جواب طلب

لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رکن پنجاب اسمبلی محمد اعجاز شفیع اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔