مانگل کے مقام پر شہزور گاڑی کو حادثہ، ریسکیو 1122 نے زخمی شہری کو فوری طبی امداد فراہم کر دی
مانگل کے مقام پر شہزور گاڑی کو حادثہ، ریسکیو 1122 نے زخمی شہری کو فوری طبی امداد فراہم کر دی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علاقہ مانگل میں شہزور گاڑی کے حادثہ میں گاڑی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق 40 سالہ محمد ثاقب مانسہرہ سے واپس راولپنڈی جا رہے تھے کہ مانگل کے مقام پر ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اسے محفوظ طریقہ سے ایمبولینس میں منتقل کیا اور مزید علاج کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا۔ ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے نہ صرف انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا بلکہ زخمی شخص کے پاس موجود 29,800 روپے کی نقد رقم بھی دیانتداری کے ساتھ پولیس کے حوالہ کر دی جو ان کی امانت داری، فرض شناسی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا عملی ثبوت ہے۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے اہلکار ہر مشکل گھڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری کے ساتھ خدمات کی فراہمی ان کی نمایاں پہچان ہے جس پر پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔








