لاہور ہائیکورٹ،بلے کے انتخابی نشان کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف دائر درخواست کو اسی نوعیت کی زیر التوا انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف دائر درخواست کو اسی نوعیت کی زیر التوا انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہری سلمیٰ ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ جب اس معاملے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے تو عدالت اس مرحلے پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔