ڈی جی کیپرا کا ریجنل آفس نارتھ کا دورہ، چوتھی سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا)ارم ناز نے بدھ کے روز ریجنل آفس نارتھ کا دورہ کیا۔محکمہ نیپرا خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ریجن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا)ارم ناز نے بدھ کے روز ریجنل آفس نارتھ کا دورہ کیا۔محکمہ نیپرا خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ریجن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کلکٹر سیلز ٹیکس آن سروسز کیپرا محمد عباس خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، عاصمہ خیبر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ایڈیشنل کلکٹر نارتھ ریجن محمد اقبال نے وفد کا استقبال کیا اور رواں مالی سال کے دوران ریجن کی محاصل کی وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کلکٹر نارتھ اعجاز علی خان اور اسسٹنٹ کلکٹر حزب اللہ خان نے مختلف شعبوں سے حاصل ہونے والی آمدن اور محاصل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریجن نے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے محاصل کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں جبکہ چوتھی سہ ماہی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ ریجن اب تک 3 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد محاصل جمع کر چکا ہے۔بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے بعض شعبوں میں محصولات میں اضافے اور بعض میں کمی کی وجوہات کے بارے میں استفسار کیا، جس پر ریجنل ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ان رجحانات کے اسباب اور محصولات میں مزید اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ ریجنل آفس نارتھ اپنے قیام سے اب تک 14 ارب روپے سے زائد محاصل جمع کر چکا ہے۔ انہوں نے کیپرا ڈائریکٹوریٹ آف انکوائری اینڈ انویسٹی گیشن اینڈ ٹیکس آڈٹ کی جانب سے ریجنل آفس نارتھ کو بھیجے گئے کیسز میں ریکوری کی پیش رفت کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر متعلقہ افسران نے آڈٹ شدہ رجسٹرڈ اداروں سے کی جانے والی وصولیوں کی تفصیلات پیش کیں۔اس موقع پر کلکٹر سیلز ٹیکس آن سروسز محمد عباس خان نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ سے محاصل کی وصولی کے بارے میں استفسار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ حطار کی صنعتی اکائیوں سے حاصل ہونے والی وصولیاں اب تک 60 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ جون 2026 کے اختتام تک مزید 20 کروڑ روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔ ڈپٹی کلکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیاحتی و ہوٹلنگ شعبے سے حاصل ہونے والی آمدن تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے ریجنل ٹیم کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے نارتھ ریجن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران و عملے کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کیپرا، مس ارم ناز نے ریجنل آفس نارتھ کے افسران میں جدید لیپ ٹاپس اور آل اِن ون کمپیوٹرز بھی تقسیم کیے، جن کی فراہمی کے لیے افسران کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔ انہوں نے افسران اور عملے کو درپیش لاجسٹک مسائل بھی سنے اور ان کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی تاکہ ادارے کی کارکردگی اور استعدادِ کار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نارتھ، محمد اقبال نے ڈائریکٹر جنرل کیپرا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید خبریں