وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مئی 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.3 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مئی 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.3 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.3 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مئی 2026ء میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سےماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 15.4 فیصد اضافی ترسیلات زر بھیجے گئے جو نہایت خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اعتماد اور مثبت شراکت داری ہمارا قومی سرمایہ ہے۔

مزید خبریں