جہلم۔ 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈرگ انسپکٹرز اور فیلڈ انسپکشن ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سے متعلق کیسز اور ریگولیٹری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ادویات کے معیار، زائد المیعاد و غیر رجسٹرڈ ادویات کی برآمدگی، NOC کی …
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
جہلم۔ 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈرگ انسپکٹرز اور فیلڈ انسپکشن ٹیموں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سے متعلق کیسز اور ریگولیٹری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ادویات کے معیار، زائد المیعاد و غیر رجسٹرڈ ادویات کی برآمدگی، NOC کی جانچ پڑتال، اور میڈیکل سٹورز و فارمیسیز کی رجسٹریشن، سٹاف کی اہلیت اور موجودگی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، NOC سمیت تمام ریگولیٹری دستاویزات کی مکمل تصدیق کی جائے اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ یا مشکوک ادویات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو محفوظ و معیاری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی








