کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ضلع بھکر کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نےریجنل پولیس آفیسرآصف شہزاد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی پلان اور جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف حساس مقامات، مرکزی جلوس روٹس اور تعزیہ گاہوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان،ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، صدر انجمن تاجر ان رانا محمد اشرف، مرکزی لائسنسدارجلوس و مجالس سید قلب عباس نقوی ، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اوردیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نےموقع پر انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کےدو ران سٹریٹ لائٹس بحالی،صفائی ستھرائی،ٹریفک مینجمنٹ، سبیلوں کے قیام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈے و میٹھے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ ضلع میں مثالی امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے تیار کردہ سکیورٹی پلان پربھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت برقرار رکھی جائے اور تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات کی مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران جدید مانیٹرنگ سسٹم،پولیس گشت اور مربوط سکیورٹی اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نےریجنل پولیس آفیسرآصف شہزاد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی پلان اور جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف حساس مقامات، مرکزی جلوس روٹس اور تعزیہ گاہوں کا معائنہ کیا

xسرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نےریجنل پولیس آفیسرآصف شہزاد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی پلان اور جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف حساس مقامات، مرکزی جلوس روٹس اور تعزیہ گاہوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان،ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، صدر انجمن تاجر ان رانا محمد اشرف، مرکزی لائسنسدارجلوس و مجالس سید قلب عباس نقوی ، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اوردیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نےموقع پر انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کےدو ران سٹریٹ لائٹس بحالی،صفائی ستھرائی،ٹریفک مینجمنٹ، سبیلوں کے قیام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈے و میٹھے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ ضلع میں مثالی امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے تیار کردہ سکیورٹی پلان پربھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت برقرار رکھی جائے اور تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات کی مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران جدید مانیٹرنگ سسٹم،پولیس گشت اور مربوط سکیورٹی اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔