گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہومیوپیتھک نظامِ علاج کی اہمیت، عوامی ضرورت اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو درپیش مسائل و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
گورنر خیبرپختونخوا سے خیبرپختونخوا کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے ایک وفد ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہومیوپیتھک نظامِ علاج کی اہمیت، عوامی ضرورت اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو درپیش مسائل و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے تجویز پیش کی کہ یونین کونسل کی سطح پر ہومیوپیتھک ڈسپنسریاں قائم کی جائیں تاکہ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وفد نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم متعارف کرانے کی بھی سفارش کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مطالبات اور سفارشات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی سفارشات متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اپنے مسائل اور تجاویز تحریری شکل میں ارسال کریں تاکہ ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔گورنر نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کے حوالے سے صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری مکمل حمایت ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے ساتھ ہے اور وہ ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہومیوپیتھک نظامِ علاج کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور اس شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی امینہ سردار نے کہا کہ ہومیوپیتھک ایک مؤثر اور کم خرچ نظامِ علاج ہے جو عوام کو سستی طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حکومتی سرپرستی اور معاونت ناگزیر ہے








