اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے کہا ہے کہ کسٹمز گودام کوئٹہ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی،اس وقت تک توجہ دلائو نوٹس موخر کر دیاگیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑیوں،بیش بہا اشیاء اور املاک کی تباہی اور انہیں پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے سعد وسیم نے بتایا …
کسٹمز گودام کوئٹہ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی،سعد وسیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے کہا ہے کہ کسٹمز گودام کوئٹہ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی،اس وقت تک توجہ دلائو نوٹس موخر کر دیاگیا۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑیوں،بیش بہا اشیاء اور املاک کی تباہی اور انہیں پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے سعد وسیم نے بتایا کہ اس کی رپورٹ نہیں آئی، اس رپورٹ کے آنے پر ایوان کو بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکے گا۔عثمان بادینی نے بتایا کہ وہاں لوگوں کی کھڑی گاڑیاں جلی ہیں، ایک ماہ میں یہ علم نہیں ہوا کتنی گاڑیاں وہاں جلی ہیں، ایل پی جی سے بھری گاڑیاں وہاں کیوں کھڑی کی گئیں؟ ڈرائیورز نے گاڑیاں یہاں سے دور لے جا کر کھڑی کرنے کی بات کی جو نہیں مانی گئی۔سعد وسیم نے بتایا کہ اس کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی ہے،ان کے سوالات کا جواب انکوائری میں دیں گے۔نقصان ہوا ہے تاہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہیں۔اس توجہ دلائو نوٹس کو موخر کر دیں تاکہ رپورٹ آنے کے بعد اس کا مکمل جواب ایوان کو دیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ کی دونوں انکوائری رپورٹس ایک ہفتہ میں فراہم کروا دیں گے۔








