متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے 15 جولائی 2026 سے ابوظبی اور کابل کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے ابو ظبی اور کابل کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھا دی

مزید خبریں
دبئی ۔11جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے 15 جولائی 2026 سے ابوظبی اور کابل کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔وام کے مطابق ایئرلائن نے پروازوں کی تعداد دگنی کردی ہے۔ یومیہ ایک اضافی پرواز چلائی جائے گی۔یہ توسیع افغانستان اور امارات کے درمیان براہ راست سفر اور ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے یورپ اور دیگر مقامات کے ٹریول کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کرنے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی عکاسی کرتی ہے۔اس روٹ پر ایئربس اے 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں 8 بزنس اور 150 اکانومی نشستیں موجود ہیں۔








