فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے شہزادی ڈاکٹر مھا بنت مشاری بن عبدالعزیز آل سعود کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے
شہزادی ڈاکٹر مھا بنت مشاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او مقرر

مزید خبریں
ریاض ۔11جون (اے پی پی):فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے شہزادی ڈاکٹر مھا بنت مشاری بن عبدالعزیز آل سعود کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق شہزادی مھا بنت مشاری ممتاز نے غیر معمولی ریکارڈ کی حامل ہیں۔ مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کیا جن میں ہیلتھ کیئر، اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق، ادارہ جاتی ترقی اور بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔شہزادی مھا بنت مشاری نے اس یقین اظہار کیا کہ وہ بورڈ آف ٹرسٹیز، ایگزیکٹو کمیٹی ، شراکت داروں اور عملے کے ساتھ مل کر انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کریں گی۔








