پاکستان نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کر دی۔ مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کر دی، فائنل میں قومی ٹیم نے افغانستان کو شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کر دی۔ مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شایق دوست کی شاندار اوور ہیڈ کک اور ہارون حمید کے آخری لمحات کے گول نے پاکستان کو 74 سال کے انتظار کے بعد پہلی بار کسی سٹینڈ اَلون فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب دلوایا۔ مالی نیشنل سٹیڈیم میں قومی پرچم لہراتے شائقین کے سامنے شایق دوست نے 24ویں منٹ میں فضا میں اچھل کر گول کیا جبکہ متبادل کھلاڑی ہارون حمید نے اضافی وقت میں ایک مدافع کو چکمہ دے کر فتح کو یقینی بنایا۔ اس سے قبل پاکستان کی آخری ٹورنامنٹ فتح 1952ء میں ایشین کواڈرینگولر میں ہوئی تھی ۔ 1962ء کے بعد پہلی بار شاہینز کسی ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچے اور فاتح بنے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس فتح کو اپنے دورِ صدارت کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا "آج پاکستان فٹبال نے دنیا کو بتا دیا کہ اس میں عزم اور حوصلہ ہے۔ یہ نئے باب کا آغاز ہے، ہم فٹبال کی تاریخ نئے سرے سے لکھنے کا عہد کرتے ہیں۔








