سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کی سہولت اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل یونیفائیڈ پورٹل’’توکلنا‘‘ ایپ پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کر دی۔ اردو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایئر کیریئر، ایئرپورٹ اور کارگو کے حوالے سے توکلنا ایپ پر شکایات درج کرانے کی سہولت …
مسافر ایئر لائن، ایئرپورٹ اور کارگو کی شکایات توکلنا ایپ سے درج کرائیں،سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی

مزید خبریں
ریاض۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کی سہولت اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل یونیفائیڈ پورٹل’’توکلنا‘‘ ایپ پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کر دی۔ اردو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایئر کیریئر، ایئرپورٹ اور کارگو کے حوالے سے توکلنا ایپ پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے اس کا فالو اپ بھی کیا جاسکتا ہے۔ توکلنا ایپ پر شکایات درج کرانے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا اور سروسز کے معیار کو بڑھانا ہے۔ شکایات یا تجاویز کے حوالے سے اتھارٹی نے بتایا کہ صارفین کی شکایات یا تجاویز سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ نہ صرف مسافروں کی شکایات دور کی جاتی ہیں بلکہ خدمات کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل چینلز کا انتخاب بہتری اور تیز رفتاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ایوی ایشن سیکٹر کے صارفین کی بروقت خدمت کی جا سکے گی۔








