فیفا ورلڈ کپ ، میچز کا شیڈول پاکستانی وقت کے مطابق

دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول ترین کھیل، ‘فیفا ورلڈ کپ 2026’، ایک نئے اور سنسنی خیز فارمیٹ کے ساتھ سجنے کو تیار ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کی وجہ سے مقابلوں کا شیڈول پہلے سے کہیں زیادہ طویل اور دلچسپ ہے۔

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول ترین کھیل، ‘فیفا ورلڈ کپ 2026’، ایک نئے اور سنسنی خیز فارمیٹ کے ساتھ سجنے کو تیار ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کی وجہ سے مقابلوں کا شیڈول پہلے سے کہیں زیادہ طویل اور دلچسپ ہے۔ پاکستانی شائقینِ فٹ بال کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میچز کے تمام اوقات کو پاکستان کے معیاری وقت (پی کے ٹی ) کے مطابق ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ وہ رات گئے اور صبحِ سویرے ہونے والے ان سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز جمعہ 12 جون کی آدھی رات (12:00 بجے) گروپ A کے افتتاحی میچ سے ہو رہا ہے، جہاں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔فٹ بال کے دیوانوں اور شائقین کے لئے پورے ٹورنامنٹ کی تفصیلی اور مرحلہ وار ٹائم لائن کچھ یوں ہے۔ ٹورنامنٹ کے اہم مراحل گروپ سٹیج کا میلہ،12 جون سے 28 جون تک (17 دن مسلسل ایکشن)راؤنڈ آف 32 (نیا مرحلہ)29 جون سے 4 جولائی تک کھیلا جائے گا۔راؤنڈ آف 16 (ناک آؤٹ) 5 جولائی سے 8 جولائی تک کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنلز (ٹاپ 8 ٹیمیں)مرحلہ 10 جولائی سے 12 جولائی تک کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز (فائنل کی جنگ)مرحلہ 15 جولائی اور 16 جولائی کو مکمل ہوجائے گا۔میگا ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کا فائنل 20 جولائی (بروز پیر، آدھی رات 12:00 بجے) ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق گروپ سٹیج کا مکمل ٹائم ٹیبل (پاکستانی وقت کے مطابق)درج ذیل ہے۔
جمعہ، 12 جون
رات 12:00 بجے| گروپ A | میکسیکو بمقابلہ جنوبی افریقہ
صبح 07:00 بجے | گروپ A | جنوبی کوریا بمقابلہ چیک جمہوریہ
ہفتہ، 13 جون
رات 12:00 بجے | گروپ B | کینیڈا بمقابلہ بوسنیا
صبح 06:00 بجے | گروپ D | امریکہ بمقابلہ پیراگوئے
اتوار، 14 جون
رات 12:00 بجے | گروپ B | قطر بمقابلہ سوئٹزرلینڈ
رات 03:00 بجے | گروپ C | برازیل بمقابلہ مراکش
صبح 06:00 بجے | گروپ C | ہیٹی بمقابلہ سکاٹ لینڈ
صبح 09:00 بجے | گروپ D | آسٹریلیا بمقابلہ ترکیہ
رات 10:00 بجے | گروپ E | جرمنی بمقابلہ کیوراساؤ
پیر، 15 جون:
رات 01:00 بجے | گروپ F | نیدرلینڈز بمقابلہ جاپان
صبح 04:00 بجے | گروپ E | آئیوری کوسٹ بمقابلہ ایکواڈور
صبح 07:00 بجے | گروپ F | تونس بمقابلہ سویڈن
رات 09:00 بجے | گروپ H | اسپین بمقابلہ کیپ ورڈے
منگل، 16 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ G | بیلجیم بمقابلہ مصر
رات 03:00 بجے | گروپ H | سعودی عرب بمقابلہ یوراگوئے
صبح 06:00 بجے | گروپ G | ایران بمقابلہ نیوزی لینڈ
بدھ، 17 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ I | فرانس بمقابلہ سینیگال
رات 03:00 بجے | گروپ I | عراق بمقابلہ ناروے
صبح 06:00 بجے | گروپ J | ارجنٹائن بمقابلہ الجزائر
صبح 09:00 بجے | گروپ J | آسٹریا بمقابلہ اردن
رات 10:00 بجے | گروپ K | پرتگال بمقابلہ ڈی آر کانگو
جمعرات، 18 جون:
رات 01:00 بجے | گروپ L | انگلینڈ بمقابلہ کروشیا
صبح 04:00 بجے | گروپ L | گھانا بمقابلہ پاناما
صبح 07:00 بجے | گروپ K | ازبکستان بمقابلہ کولمبیا
رات 09:00 بجے | گروپ A | چیک جمہوریہ بمقابلہ جنوبی افریقہ
جمعہ، 19 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ B | سوئٹزرلینڈ بمقابلہ بوسنیا
رات 03:00 بجے | گروپ B | کینیڈا بمقابلہ قطر
صبح 06:00 بجے | گروپ A | میکسیکو بمقابلہ جنوبی کوریا
ہفتہ، 20 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ D | امریکہ بمقابلہ آسٹریلیا
رات 12:00 بجے | گروپ C | اسکاٹ لینڈ بمقابلہ مراکش
صبح 05:30 بجے | گروپ C | برازیل بمقابلہ ہیٹی
صبح 09:00 بجے | گروپ D | ترکی بمقابلہ پیراگوئے
رات 10:00 بجے | گروپ F | نیدرلینڈز بمقابلہ سویڈن
اتوار، 21 جون:
رات 01:00 بجے | گروپ E | جرمنی بمقابلہ آئیوری کوسٹ
صبح 05:00 بجے | گروپ E | ایکواڈور بمقابلہ کیوراساؤ
صبح 09:00 بجے | گروپ F | تونس بمقابلہ جاپان
رات 09:00 بجے | گروپ H | اسپین بمقابلہ سعودی عرب
پیر، 22 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ G | بیلجیم بمقابلہ ایران
رات 03:00 بجے | گروپ H | یوراگوئے بمقابلہ کیپ ورڈے
صبح 06:00 بجے | گروپ G | نیوزی لینڈ بمقابلہ مصر
رات 10:00 بجے | گروپ J | ارجنٹائن بمقابلہ آسٹریا
منگل، 23 جون:
رات 02:00 بجے | گروپ I | فرانس بمقابلہ عراق
صبح 05:00 بجے | گروپ I | ناروے بمقابلہ سینیگال
صبح 08:00 بجے | گروپ J | اردن بمقابلہ الجزائر
رات 10:00 بجے | گروپ K | پرتگال بمقابلہ ازبکستان
بدھ، 24 جون:
رات 01:00 بجے | گروپ L | انگلینڈ بمقابلہ گھانا
صبح 04:00 بجے | گروپ L | پاناما بمقابلہ کروشیا
صبح 07:00 بجے | گروپ K | کولمبیا بمقابلہ ڈی آر کانگو
جمعرات، 25 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ B | سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کینیڈا
رات 12:00 بجے | گروپ B | بوسنیا بمقابلہ قطر
رات 03:00 بجے | گروپ C | برازیل بمقابلہ اسکاٹ لینڈ
رات 03:00 بجے | گروپ C | مراکش بمقابلہ ہیٹی
صبح 06:00 بجے | گروپ A | میکسیکو بمقابلہ چیک جمہوریہ
صبح 06:00 بجے | گروپ A | جنوبی کوریا بمقابلہ جنوبی افریقہ
جمعہ، 26 جون:
رات 01:00 بجے | گروپ E | ایکواڈور بمقابلہ جرمنی
رات 01:00 بجے | گروپ E | کیوراساؤ بمقابلہ آئیوری کوسٹ
صبح 04:00 بجے | گروپ F | تونس بمقابلہ نیدرلینڈز
صبح 04:00 بجے | گروپ F | جاپان بمقابلہ سویڈن
صبح 07:00 بجے | گروپ D | امریکہ بمقابلہ ترکی
صبح 07:00 بجے | گروپ D | پیراگوئے بمقابلہ آسٹریلیا
ہفتہ، 27 جون:
رات 12:00 بجے | گروپ I | ناروے بمقابلہ فرانس
رات 12:00 بجے | گروپ I | سینیگال بمقابلہ عراق
صبح 05:00 بجے | گروپ H | کیپ ورڈے بمقابلہ سعودی عرب
صبح 05:00 بجے | گروپ H | یوراگوئے بمقابلہ اسپین
صبح 08:00 بجے | گروپ G | مصر بمقابلہ ایران
صبح 08:00 بجے | گروپ G | نیوزی لینڈ بمقابلہ بیلجیم
اتوار، 28 جون:
رات 02:00 بجے | گروپ L | پاناما بمقابلہ انگلینڈ
رات 02:00 بجے | گروپ L | کروشیا بمقابلہ گھانا
صبح 04:30 بجے | گروپ K | کولمبیا بمقابلہ پرتگال
صبح 04:30 بجے | گروپ K | ڈی آر کانگو بمقابلہ ازبکستان
صبح 07:00 بجے | گروپ J | الجزائر بمقابلہ آسٹریا
صبح 07:00 بجے | گروپ J | اردن بمقابلہ ارجنٹائن
میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلہ (بڑے مقابلے)گروپ سٹیج کے اختتام کے بعد اصل سنسنی خیز مرحلہ شروع ہوگا جہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
راؤنڈ آف 32
29 جون (رات 12:00 بجے) | گروپ A رنر اپ بمقابلہ گروپ B رنر اپ
29 جون (رات 10:00 بجے) | گروپ C ونر بمقابلہ گروپ F رنر اپ
30 جون (رات 01:30 بجے) | گروپ E ونر بمقابلہ بہترین تیسری پوزیشن
30 جون (صبح 06:00 بجے) | گروپ F ونر بمقابلہ گروپ C رنر اپ
30 جون (رات 10:00 بجے) | گروپ E رنر اپ بمقابلہ گروپ I رنر اپ
01 جولائی (رات 02:00 بجے) | گروپ I ونر بمقابلہ بہترین تیسری پوزیشن
01 جولائی (صبح 06:00 بجے) | گروپ A ونر بمقابلہ بہترین تیسری پوزیشن
01 جولائی (رات 09:00 بجے) | گروپ L ونر بمقابلہ بہترین تیسری پوزیشن
03 جولائی (رات 12:00 بجے) | ناک آؤٹ میچ
04 جولائی (رات 02:00 بجے) | ناک آؤٹ میچ
04 جولائی (صبح 06:30 بجے) | ناک آؤٹ میچ
رائونڈ 32 مکمل ہونے کے بعد میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل (رائونڈ 16) شروع ہوگا۔
راؤنڈ آف 16:
06 جولائی (رات 01:00 بجے) | میچ 1
07 جولائی (رات 12:00 بجے) | میچ 2
07 جولائی (رات 09:00 بجے) | میچ 3
08 جولائی (رات 01:00 بجے) |میچ 4
کوارٹر فائنلز (ملک کی چوٹی کی 8 ٹیمیں) کوارٹر فائنل رائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
10 جولائی (رات 01:00 بجے) | کوارٹر فائنل 1
11 جولائی (رات 12:00 بجے) | کوارٹر فائنل 2
12 جولائی (رات 02:00 بجے) | کوارٹر فائنل 3
12 جولائی (صبح 06:00 بجے) | کوارٹر فائنل 4
کوارٹر فائنل رائونڈ مکمل ہونے کے بعد میگا ایونٹ کی چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچیں گی۔
سیمی فائنلز:
15 جولائی (رات 12:00 بجے) | سیمی فائنل 1
16 جولائی (رات 12:00 بجے) | سیمی فائنل2
فائنل اور تیسری پوزیشن:
19 جولائی (رات 02:00 بجے) | تیسری پوزیشن کا میچ ہوگا۔
20 جولائی (رات 12:00 بجے) | ورلڈ کپ فائنل (اتوار اور پیر کی درمیانی شب) کھیلا جائےگا۔
کھیلوں کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بار ٹورنامنٹ کے اوقات پاکستانی شائقین کے لیے کافی آرام دہ ہیں، کیونکہ زیادہ تر اہم مقابلے یا تو رات کے وقت ہیں یا پھر صبح سویرے، جس سے دفتری اور کاروباری مصروفیات متاثر ہوئے بغیر میچز دیکھے جا سکیں گے۔