پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون کے دوران رواں سال76 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
پنجاب بھر میں رواں سال76 ہزار اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون کے دوران رواں سال76 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے20 ہزار611 جبکہ بی کیٹگری کے55 ہزار437 ملزمان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر سے18 ہزار سے زائد عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے1060 اور بی کیٹگری کے 17 ہزار سے زائد مفرور شامل ہیں۔ رواں سال9 ہزار482 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے3 ہزار473 اور بی کیٹگری کے 6 ہزار9 مجرم شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں15 ہزار568 اشتہاری مجرمان،7 ہزار841 عدالتی مفرور اور3 ہزار 590 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کارروائیاں مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔








