سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
سی سی پی او لاہور کی محرم الحرام سکیورٹی اور جرائم کنٹرول اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات حکومتی ایس او پیز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔ سی سی پی او نے منشیات فروشوں اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ معاشرے کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔








