بجٹ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے والے رکن کی جماعت کے بحث کے لئے مختص وقت میں کٹوتی ہو گی،سپیکرقومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران جس جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالے گا اس کے بحث کے لئے اس کے مختص وقت میں کٹوتی کی جائے گی

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران جس جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالے گا اس کے بحث کے لئے اس کے مختص وقت میں کٹوتی کی جائے گی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کرنے پر سپیکر نے کہا کہ ماضی میں یہ طریقہ کار رہا ہے کہ جب بجٹ پر بحث یا کسی اور کارروائی کے دوران کسی جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرے گا تو اس جماعت کے مختص شدہ وقت میں سے کٹوتی ہوگی۔