واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 97 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.03 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.012 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1172.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.680 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









