راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ودران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 14 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
راولپنڈی میں 5 ملزمان گرفتار
راولپنڈی۔11جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ودران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 14 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ بنی، صادق آباد، سول لائنز اور صدر بیرونی کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔









