وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ریاض خان کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں سانام ڈیم دیر لوئر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا
وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا کی زیرصدارت اجلاس، سانام ڈیم دیر لوئر منصوبے پر پیشرفت تیز کرنےکی ہدایت کی
پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ریاض خان کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں سانام ڈیم دیر لوئر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں متعلقہ حکام نے سانام ڈیم منصوبے پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سانام ڈیم منصوبہ پی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری کے لیے ایجنڈے میں شامل ہے ۔پی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری کے بعد سانام ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ۔اجلاس میں صوبائی وزیرآبپاشی نے منصوبے پر پیشرفت تیز کرنے اور تمام مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سانام ڈیم کی تکمیل سے مقامی زراعت اور معیشت کو فروغ ملے گا ۔صوبائی حکومت آبی وسائل کے موثر استعمال کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مشیر صنعت و تجارت محمد ہمایوں خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔









