لاہور۔11جون (اے پی پی):حکومتِ پنجاب نے پاکستان میں ہاکی کے فروغ، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر …
حکومتِ پنجاب کا ہاکی فیڈریشن کو گرانٹ دینے کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):حکومتِ پنجاب نے پاکستان میں ہاکی کے فروغ، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جمع کرائی گئی باضابطہ درخواست پر منظور کی جانے والی اس گرانٹ کا مقصد ملک بھر میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی، ترقیاتی پروگراموں کا انعقاد اور کوچز کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس اقدام پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔








