چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایسٹرن سرکل میں مختلف سب ڈویژنز میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کے متعدد کیسز پکڑے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
لیسکو ،بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایسٹرن سرکل میں مختلف سب ڈویژنز میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کے متعدد کیسز پکڑے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں یو ای ٹی سب ڈویژن میں المکہ جوس اور المدینہ ڈیری میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔
دونوں مقامات سے میٹر اور سروس کیبل اتار دی گئی جبکہ ڈیٹیکشن بل جاری کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، باغبانپورہ سب ڈویژن میں زینت لیب میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔ موقع سے میٹر اور سروس کیبل اتار دی گئی جبکہ 6,500 یونٹس پر مشتمل ڈیٹیکشن بل جاری کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ مزید برآں محمود بوٹی سب ڈویژن میں پانچ ٹیوب ویلز ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
تمام مقامات سے میٹر اور سروس کیبل اتار دی گئی جبکہ ڈیٹیکشن بل جاری کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایسٹرن سرکل میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر51 لاکھ روپے کے ڈیٹیکشن بل عائد کیے گئے ہیں۔








