جاری مالی سال پیداواری شعبہ 6.6فیصد ، بڑے صنعتی ادارے6.1فیصد اور معدنیات کے شعبے کی شرح نمو0.38فیصد رہی، اقتصادی رپورٹ

جاری مالی سال 26۔2025 میں پیداواری شعبے کی شرح نمو6.6فیصد ، بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شر ح نمو6.1فیصد اور معدنیات کے شعبے کی شرح نمو0.38فیصد رہی

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):جاری مالی سال 26۔2025 میں پیداواری شعبے کی شرح نمو6.6فیصد ، بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شر ح نمو6.1فیصد اور معدنیات کے شعبے کی شرح نمو0.38فیصد رہی ۔

جمعرات کو یہاں جاری اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 26-2025کے مطابق رواں مالی سال میں معدنیات کے شعبے کی شرح نمو0.38فیصد ، پیداواری شعبے کی شرح نمو6.6فیصد اور بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شر ح نمو6.1فیصد رہی ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کےلئےمعدنیات کے شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 3 فیصد ،پیداواری شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 4.7 فیصد اوربڑے صنعتی اداروں کے شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کےلئے پیداواری شعبے کی ترقی کا ہدف 4.7فیصد تھا جبکہ اس نے 6.6فیصد کی شرح نمو حاصل کی جو ہدف سے 1.9فیصد زائد رہی ۔ اسی طرح بڑے صنعتی اداروں کے شعبے کی شرح نمو بھی مقررہ ہدف سے 2.6فیصد زیادہ رہی ہے جو قومی معیشت کی ترقی کی عکاس ہے۔

مزید خبریں