فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1120 ہو گئی ہے
فلپائن ، زلزلے اموات بڑھ کر55 ہو گئیں ، 1120 افراد زخمی

مزید خبریں
منیلا۔12جون (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1120 ہو گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فلپائن کی قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو منڈاناؤ کے جنوبی ساحل کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔کونسل نے جمعہ کو بتایا کہ زلزلے میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 1120زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔








