پشاور، تھانہ فقیرآباد پولیس کی کارروائی، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مرد و خواتین گرفتار

پشاو ر میں تھانہ فقیرآباد پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مرد و خواتین گرفتار کر لئے ۔

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):پشاو ر میں تھانہ فقیرآباد پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مرد و خواتین گرفتار کر لئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق پشاور بھر میں جرائم پیشہ عناصر سمیت سماجی برائیوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا،عوامی شکایت ملنے پر ڈی ایس پی فقیرآباد سرکل اعجاز نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران زریاب کالونی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواتین اور مردوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد حامد، محمد زیدعلی ۔جمال الدین ، حمزہ ، جبکہ خواتین میں مسماۃ (م)، مسماۃ (ر)، مسماۃ (ص), مسماۃ (ع), مسماۃ (س), اور مسماۃ (ش), شامل ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔