جاپان نےجنوب مغربی صوبے کاگوشیماکے تانے گاشیما خلائی مرکز سے ایچ تھری نمبر 6 راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا جو چھ چھوٹے سیارچے اپنے ساتھ لے کر مقررہ مدار میں پہنچ گیا ہے ۔
جاپان ، ایچ تھری نمبر 6 راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ ،چھ چھوٹے سیارچوں کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل

مزید خبریں
ٹوکیو۔12جون (اے پی پی):جاپان نےجنوب مغربی صوبے کاگوشیماکے تانے گاشیما خلائی مرکز سے ایچ تھری نمبر 6 راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا جو چھ چھوٹے سیارچے اپنے ساتھ لے کر مقررہ مدار میں پہنچ گیا ہے ۔ شنہوا نے جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ نئے اور نسبتاً سادہ ڈیزائن سے لیس ایچ تھری نمبر 6 راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 54 منٹ پر روانہ ہوا، خراب موسمی حالات کے باعث اس کی پرواز اصل شیڈول کے مقابلے میں دو روز تاخیر سے عمل میں آئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ راکٹ نے منصوبے کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پرواز کے تقریباً 15 منٹ بعد کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔ راکٹ اپنے ساتھ چھ چھوٹے سیارچے بھی لے کر گیا جنہیں سمندری مشاہدے، خلائی ملبے کو ہٹانے سے متعلق ٹیکنالوجی کی آزمائش اور دیگر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ مشن گزشتہ سال دسمبر میں ایچ تھری نمبر 8 راکٹ کی ناکام پرواز کے بعد ایچ تھری سلسلے کی پہلی پرواز تھا۔








