نوشہروفیروز، وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی بھریاسٹی آمد ،سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جلبانی اور شکیل جلبانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی بھریاسٹی آئے جہاں انہوں نے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جلبانی اور شکیل جلبانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

نوشہرو فیروز۔ 12 جون (اے پی پی):وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی بھریاسٹی آئے جہاں انہوں نے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جلبانی اور شکیل جلبانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رات گئے بھریاسٹی کا دورہ کیا، انہوں نے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جلبانی اور شکیل جلبانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔وزیرداخلہ سندھ مرحومہ کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کے غم میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مغفرت کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔تعزیتی ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم اور ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل کھوسو بھی وزیرداخلہ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔وزیرداخلہ سندھ کی بھریاسٹی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔