آٹوا۔ 06 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی قیامِ امن کارروائیوں کے حوالے سے کینیڈا میں 14نومبر کوہونے والے اجلاس میں تنازعات کا شکار علاقوں میں بچوں کو مزید تحفظ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 14اور 15 نومبر کو اقوام متحدہ کے قیامِ امن کے دفاعی وزارتی اجلاس کی صدارت کینیڈا کرے گا۔ اس اجلاس میں تقریباً 70 ملکوں کے وزراء شرکت …
اقوام متحدہ کی قیامِ امن کارروائیوں کے لیے رہنما اصولوں کا مسودہ پیش،وزارتی اجلاس 14 نومبر کوہوگا

مزید خبریں
آٹوا۔ 06 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی قیامِ امن کارروائیوں کے حوالے سے کینیڈا میں 14نومبر کوہونے والے اجلاس میں تنازعات کا شکار علاقوں میں بچوں کو مزید تحفظ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 14اور 15 نومبر کو اقوام متحدہ کے قیامِ امن کے دفاعی وزارتی اجلاس کی صدارت کینیڈا کرے گا۔ اس اجلاس میں تقریباً 70 ملکوں کے وزراء شرکت کریں گے۔اجلاس کے صدر ملک نے ”وینکوور اصولوں“ کے نام سے اعلامیے کا مسودہ تیار اور تقسیم کیا ہے، جسے پہلے روز جاری کیا جائے گا۔اس مسودے کے تمہیدی حصے میں مسلح تنازعات میں مسلح فورسز کی جانب سے بچوں کو وسیع پیمانے پر بھرتی اور استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو بطور جنگجو، کھانا پکانے، باربرداری یا جنسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔








