سرگودھا، شہریوں کوشدیدگرمی اورہیٹ سٹروک سے بچا ؤ کیلئے مختلف مقامات پر حفاظتی کیمپس قائم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ کی جا نب سے شہریوں کو شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سرگودھا۔ 12 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ کی جا نب سے شہریوں کو شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ یہ کیمپس یونیورسٹی روڈ، خیام چوک، جنرل بس سٹینڈ، قینچی موڑ، 47 اڈا، ظفر اللہ چوک اور دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچائو کے لیے ٹھنڈا اور میٹھا پانی پلانے کے علاوہ شدید گرمی سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ گرمی کے اس شدید موسم میں عوام کو انتہائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔ زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں، سادہ اور معیاری غذائوں کا استعمال کریں، نرم اور باریک ہوا دار کپڑوں کا استعمال کریں ، عینک اور ماسک کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، او آر ایس ، لیموں پانی کا سکینجوین زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہنے کی کوشش کریں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔