ڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اٹک ،آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کی زیرِ صدارت امن کمیٹی اجلاس

مزید خبریں
اٹک ۔ 12 جون (اے پی پی):ڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کی۔ اجلاس میں ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی، بین المسالک ہم آہنگی اور محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آر پی او راولپنڈی نے امن کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔






