اسلام آباد/پشاور ۔12جون (اے پی پی):سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اپنی جیپ میں اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش …
سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مزید خبریں
اسلام آباد/پشاور ۔12جون (اے پی پی):سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اپنی جیپ میں اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں اچانک پیدا ہونے والے کسی مکینیکل فالٹ (تکنیکی خرابی) کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی۔
سابق سینیٹر تاج آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے جبکہ ان کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا ہے اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔








