محکمانہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں، تمام اپیلوں کے فیصلے میرٹ پر کئے جاتے ہیں، آر پی او ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے کہا ہے کہ محکمانہ نظم و ضبط کی پاسداری ہر پولیس افسر کی ذمہ داری ہے تمام اپیلوں کے فیصلے میرٹ، شواہد اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کئے جاتے ہیں

ملتان۔ 12 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے کہا ہے کہ محکمانہ نظم و ضبط کی پاسداری ہر پولیس افسر کی ذمہ داری ہے تمام اپیلوں کے فیصلے میرٹ، شواہد اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردل روم میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی مختلف محکمانہ اپیلوں، شوکاز نوٹسز اور سزاؤں سے متعلق کیسز کی سماعت کے موقع پر کیا۔آر پی او نے انسپکٹر علی حسن کا شوکاز فائل کر دیا جبکہ محمد طاہر کی سنشور کے خلاف اپیل منظور کر لی۔سب انسپکٹر محمد سہیل کی تنزلی عہدہ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا جبکہ مقصود احمد کی اپیل مسترد کر دی گئی۔مزید برآں مختلف افسران کی سروس ضبطی، سنشور اور دیگر محکمانہ سزاؤں کے خلاف دائر متعدد اپیلوں پر فیصلے کیے گئے۔برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یونس کو الزام ثابت نہ ہونے پر ملازمت پر بحال کر دیا گیا جبکہ محمد انوار اور کانسٹیبل محمد ارشد کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔