گورنر خیبرپختونخوا کا سنیٹر تاج آفریدی کی ٹریفک حادثہ میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹر تاج آفریدی کی ٹریفک حادثہ میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹر تاج آفریدی کی ٹریفک حادثہ میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق تعزیت پیغام میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر تاج آفریدی کی وفات سے دلی رنجیدہ ہوں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے شہید سینیٹر تاج آفریدی کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔