رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خام کپاس کی برآمدات میں 69.70 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خام کپاس کی برآمدات میں 69.70 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2017ءکے دوران 29 ہزار 624 ڈالر مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 17 ہزار 457 ڈالر مالیت کی خام کپاس …

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خام کپاس کی برآمدات میں 69.70 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2017ءکے دوران 29 ہزار 624 ڈالر مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 17 ہزار 457 ڈالر مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی تھی۔ پہلی سہ ماہی کے دوران 3 لاکھ 20 ہزار 942 ڈالر مالیت کا کاٹن یارن بھی برآمد کیا گیا جو کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 4.56 فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply