گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سینیٹر تاج آفریدی کے موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں گورنر سندھ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا …
گورنر سندھ کا سینیٹر تاج آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سینیٹر تاج آفریدی کے موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں گورنر سندھ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انہو ں نے تاج آفریدی کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم تاج آفریدی میرے بہت قریبی دوست تھے اور ان کا جاں بحق ہونا میرا ذاتی نقصان ہے۔






