گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کاسینئر صحافی سید صابر علی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سینئر صحافی سید صابر علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سینئر صحافی سید صابر علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی و سماجی خدمات قابلِ قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔گورنر سندھ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں