وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالہ سے غیر ملکی سفر پر شرح میں کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالہ سے غیر ملکی سفر پر شرح میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالہ سے غیر ملکی سفر پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کردہ فنانس بل کے مطابق ڈبلیو ایچ او سٹینڈرڈ کے مطابق کمپلائنٹ سپورٹس /ایکٹرولائٹ ری پلنشنگ بیوریج پر ڈیوٹی کے خاتمہ سمیت ایس سی او سمٹ اور انسداد دہشتگردی کے لئے مخصوص گاڑیوں کی درآمد اور 30جونت 2027تک الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈیز کی درآمد پر فیڈرل ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب محصولات میں اضافہ کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن میں ای سگریٹ لیکوئیڈ پر فی کلو ڈیوٹی کی شرح 10ہزار سے 16ہزار 500روپے تک بڑھانے ، نا پتھا ، سالونٹ آئیل اور تارپین وغیرہ پر ڈیوٹی کے نافذ ، الیکٹرک اور دوسری لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی کے نفاذ بیس آئیل اور لبریکنٹس پر ڈیوٹی کا نفاذ شامل ہیں ۔