چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایل سی سی اے گرائونڈ کا دورہ کیا اور جاری ریڈ بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی۔دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا مشاہدہ اور کیمپ میں جاری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا ایل سی سی اے گرائونڈ کا دورہ،کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی

مزید خبریں
لاہور۔13جون (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایل سی سی اے گرائونڈ کا دورہ کیا اور جاری ریڈ بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی۔دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا مشاہدہ اور کیمپ میں جاری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرز عاقب جاوید نے محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے فٹنس اور ٹریننگ کیمپ سے متعلق مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کیمپ کے موقع پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، سابق کپتان و کوچ مصباح الحق، سرفراز احمد سمیت دیگر کوچز بھی موجود تھے۔








