لیسکوٹیموں کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری،مزید 179 کیسوں کا سراغ لگا لیا

لاہور۔13جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر سسٹم میں غیر قانونی مداخلت اور جدید طریقوں سے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور،آر ایم ایم اینڈ ٹی ایسٹ اصغر سکھیرا اور ان کی ٹیموں نے مختلف سرکلز میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے مجموعی طور پر 179 کیسز …

لاہور۔13جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر سسٹم میں غیر قانونی مداخلت اور جدید طریقوں سے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور،آر ایم ایم اینڈ ٹی ایسٹ اصغر سکھیرا اور ان کی ٹیموں نے مختلف سرکلز میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے مجموعی طور پر 179 کیسز کا سراغ لگایا۔

ترجمان لیسکوکے مطابق ایم اینڈ ٹی ایسٹ کی ٹیموں نے مختلف سرکلز میں 165 سافٹ ویئر بریچ جبکہ 14 لوڈ پروفائل بریک کیسز پکڑے۔اسی طرح قصور سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 73 اور لوڈ پروفائل بریک کا 1 کیس، سائوتھ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 60 اور لوڈ پروفائل بریک کا 1 کیس، ایسٹرن سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 31 اور لوڈ پروفائل بریک کے 11 کیسز جبکہ اوکاڑہ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کا ایک، ایک کیس سامنے آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ صارفین بجلی کے میٹرز اور سسٹم میں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے بجلی کے اصل استعمال کو چھپانے اور بلنگ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تمام کیسز میں متعلقہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے ایم اینڈ ٹی ایسٹ کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری اور سسٹم کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

مزید خبریں