فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ہر پاس، ہر بچاؤ اور ہر گول میں پاکستان کا حصہ شامل ہوگا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ2026 میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان کو کھیلوں کے اس عالمی جشن میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ2026 میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان کو کھیلوں کے اس عالمی جشن میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

ہفتہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ آفیشل میچ بال، ایڈیڈاس ٹرائیونڈا، سیالکوٹ میں پاکستانی محنت کشوں کی مہارت، درستگی اور کاریگری سے تیار کیا گیا ہے، جو ہر میچ میں استعمال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اگرچہ شریک ٹیموں میں شامل نہیں ہے، لیکن پاکستان کا ایک حصہ ہر پاس، ہر بچاؤ اور ہر گول میں موجود ہوگا۔ ہم اپنے ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی بہترین صلاحیتیں پاکستان کو دنیا بھر میں مسلسل پہچان دلا رہی ہیں۔

مزید خبریں